سپین: بیروزگاری میں 2.7فیصد کمی

سپین: بیروزگاری میں 2.7فیصد کمی

سپین میں رواں سال اپریل کے دوران مارچ کے مقابلے میں بے روزگاری کی شرح میں 2.7فیصد کمی ہوئی جو کہ ایک ماہ کے دوران بے روزگاری کی شرح میں تیز ترین کمی ہے۔ ہسپانوی حکام کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک لاکھ 18ہزار 923افراد ملازمت کے حصول میں کامیاب ہوئے تاہم اس کے باوجود اب بھی ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 43لاکھ سے زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل میں بے روزگار افرادکی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 3لاکھ 51ہزار 285افراد یا 7.5فیصد کمی ہوئی۔

مزید : ایڈیشن 2