امریکہ کی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

امریکہ کی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

مسی سپپی(این این آئی) امریکہ کی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ مسی سپی کے علاقے ہیٹس برگ میں مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، دونوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیا تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے دونوں اہلکاروں کو مردہ قرار دیدیا۔پولیس حکام نے بتایاکہ ہیٹس برگ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا 30 سال میں یہ پہلا واقعہ ہے، ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تلاش کے دوران اردگرد کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل نیویارک میں بھی فائرنگ کر کے ایک پولیس افسر کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر