امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری کی خواہاں
امریکن بزنس کونسل (اے بی سی ) کے حالیہ سروے نتائج کے مطابق 65فیصد امریکی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں جسکا بنیادی سبب ملک میں کاروباری حالات کی بہتری اور کارکردگی ہے ۔ سروے نتائج کے مطابق 63فیصد سے جواب دہندگان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ بارہ ماہ کے دوران پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ سروے میں شریک 80 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ پاک امریکا اقتصادی تعلقات کو طویل مدت تک مستحکم اور پاکستان میں کاروباری ماحول کی مزید بہتری کے خواہاں ہیں۔