مقدونیہ میں پولیس اور مسلح افراد کے مابین شدید جھڑپیں، چار پولیس اہل کار زخمی

مقدونیہ میں پولیس اور مسلح افراد کے مابین شدید جھڑپیں، چار پولیس اہل کار ...

سکوپے (اے پی پی) مقدونیہ میں پولیس اور مسلح افراد کے مابین شدید جھڑپوں کے نتیجے میں چار پولیس اہل کار زخمی ہو گئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ شمالی شہر کومانوفو میں اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب پولیس نے مسلح افراد کے جمع ہونے کی مخبری کے بعد چھاپا مارا ۔ جھڑپوں کے نتیجے میں چار پولیس اہل کار زخمی ہو گئے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے حکام نے کہا ہے کہ اگرچہ جھڑپوں کا سلسلہ تھم چکا ہے تاہم پولیس کا سرچ آپریشن ابھی تک جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں 2001ء سے البانوی نسل کے باغی فعال ہیں۔

مزید : عالمی منظر