غیرمعیاری بھارتی ٹماٹر کی درآمد پر پابندی

غیرمعیاری بھارتی ٹماٹر کی درآمد پر پابندی

پاکستان نے بھارت سے غیرمعیاری ٹماٹر کی درآمد پر پابندی عائد کردی، وزارت خوراک نے بھی درآمدی ٹماٹر کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے دیا۔پاکستانی کسٹم حکام نے بھارت کی جانب سے واہگہ بارڈر کے راستے غیرمعیاری ٹماٹر کی درآمد فوری طور پر معطل کردی، حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والا ٹماٹر زہر آلود اجزا پر مشتمل ہے، غیرمعیاری ہونے کے باعث وزارت خوراک پاکستان نے بھی اسے انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا ہے، جس کے بعد بھارت سے ٹماٹر کی درآمد معطل کردی گئی۔

مزید : ایڈیشن 2