بھارتی ٹی وی چینل ’’زی زندگی ‘‘کو پاکستان کی حمایت میں ڈرامہ سیریل دیکھانے پر نوٹس جاری

بھارتی ٹی وی چینل ’’زی زندگی ‘‘کو پاکستان کی حمایت میں ڈرامہ سیریل دیکھانے ...

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ٹی وی چینل ’’زی زندگی ‘‘کو پاکستان کی حمایت میں ڈرامہ سیریل دیکھانے پر نوٹس جاری کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل زی زندگی کی ہندی سیریل ’’وقت نے کیا کیا حسین ستم ‘‘ کے کچھ ناظرین کی جانب سے انڈین براڈکاسٹ منسٹری اور براڈ کاسٹ کونٹنٹ کمپلنیٹ کونسل کو شکایت موصول ہوئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا ہندی سیریل میں اشتعال انگیز مواد نشر کیا گیا ہے اور اس میں تقسیم ہند کے بارے میں پاکستانی داستان کو بڑھ چڑھ کر پیش کیا گیا ہے۔

جس پر جسٹس مکل مدگل کی سربرائی میں بی سی سی سی نے ٹی وی چینل ’’زی زندگی‘‘ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اور چینل کے ایگزیکٹوز کو 22 مئی کو طلب کرلیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر