بھارت میں 100 سالہ قدیم رہائشی عمارت آگ لگنے سے تباہ، 3 افراد زخمی

بھارت میں 100 سالہ قدیم رہائشی عمارت آگ لگنے سے تباہ، 3 افراد زخمی

ممبئی (آئی این پی)بھارت کے شہرممبئی میں 100 سالہ قدیم چار منزلہ رہائشی عمارت میںآگ لگنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے، خوفناک شعلوں نے عمارت کو مکمل تباہ کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رہائشی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ جنوبی ممبئی کے علاقے میں پیش آیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ چارمنزلہ عمارت کچھ ہی گھنٹوں میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

جس کے اوپر رہائشی کمرے جبکہ نیچے کپڑے کا گودام تھا۔ گودام کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کر لی اور آس پاس کی دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید : عالمی منظر