سراج الحق منافقت کی سیاست کر رہے ہیں،لوئر دیر میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنا مکاری ہے،الطاف حسین

سراج الحق منافقت کی سیاست کر رہے ہیں،لوئر دیر میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے ...
سراج الحق منافقت کی سیاست کر رہے ہیں،لوئر دیر میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنا مکاری ہے،الطاف حسین

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ سراج الحق منافقت کی سیاست کر رہے ہیں جماعت اسلامی کالوئر دیر میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنا مکاری ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں کارکنوں سےٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور فوج مجھ سے نارض ہوگئی ہے اورفوج نے مجھے 25سال سے ملک بدر کیا ہوا ہے جبکہ ماضی میں بھی مجھے غدار قرار دیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ قیادت چھوڑنے کالفظ آئندہ زبان پر نہیں لاؤں گااورجب جان نکلے گی تب ہی قیادت چھوڑوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوگوں کو پانی اور گیس کی فراہمی نہیں کی جا رہی اور اس بات پر میں احتجاج کی کال دوں گا۔الطاف حسین نے سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخاب کا جلد اعلان کیا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات حل ہو سکیں ۔

مزید : قومی