کارڈیلرز کی ہڑتال ‘ انجمن تاجران کا بھی حمایت کا اعلان

کارڈیلرز کی ہڑتال ‘ انجمن تاجران کا بھی حمایت کا اعلان

 لاہور (اسد اقبال )انجمن تاجران لاہور نے حکو مت کی جانب سے ٹیکسو ں کی بھر مار اور ریو نیو اتھارٹی کی تاجر کش پالیسیوں پر لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کی جانب سے کل کی جانے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انجمن تاجران لاہور کار ڈیلرز کے احتجاج اور مظاہرے میں مکمل تعاون کریں گے اور شہر کی تاجر برادری جیل روڈ پر کیے جانے والے مظاہرے میں بھر پور شرکت کر تے ہوئے حکو مت وقت اور اداروں کو باآور کروائے گی کہ اگر ٹیکسو ں کی بھر مار اور اہلکاروں کی جانب سے تاجروں کو ہراساں کر نا نہ چھوڑاگیا تو انجمن تاجران لاہور بھر میں جلد شٹرڈاؤن کرے گی لہذا حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے تاجر برادری کو ریلیف دینا چائیے اس امر کا اعلان انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو د بٹ نے گزشتہ روز پاکستان سے خصو صی گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔قبل ازیں انھو ں نے اس حوالے سے تاجروں کے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے بھی کیا جبکہ اس مو قع پر انجمن تاجران لاہور کے جنرل سیکرٹری طیب میر ، طارق مغل ، اعجاز بٹ، سعید مغل، عبدالرزاق ببر و دیگر مو جو د تھے ۔مجاہد مقصو د بٹ نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مو جو دہ حکو مت نے اقتدار میں آکر تاجروں پر بے جاٹیکسز عائد کر کےً تاجروں کا معاشی قتل کر رہی ہے کار ڈیلرز نے بھی اپنے حقو ق کے لیے میدان میں نکل آئیں ہیں کو نکہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے نہ صرف ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے بلکہ مختلف طریقو ں سے ہراساں بھی کر رہے ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ انجمن تاجران لاہور نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ کار ڈیلرز کے کل کے احتجاج میں انجمن تاجران بھر پورساتھ دے گی اور اس ضمن میں لاہور کی مارکیٹوں کے تاجر نمائندے جیل روڈ پر کیے جانے والے احتجاج میں شر کت کر ے گی۔ایک سوال کے جواب میں مجاہد مقصو د بٹ نے کہا کہ حکو مت کی جانب سے تاجر برادری پر عائد کر دہ کئی اقسام کے ٹیکسز لاگو ہیں اور اتنی آمدن نہیں ہوتے جتنے ٹیکس دینے ہوتے ہیں ۔انھو ں نے کہاکہ اگر حکو مت پنجاب اور ریو نیو اتھارٹی نے ٹیکسوں کی شر ح میں کمی نہ کی تو انجمن تاجران لاہور میں شٹر ڈاؤ ن کر نے پر غور کر سکتی ہے جس کی ذمہ داری وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف کے سر ہو گی۔ لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم خان نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے انجمن تاجران لاہور کی جانب سے کار ڈیلرز کی ہڑتال اور احتجاج میں حمایت کر نے پر شکر یہ ادا کیااور کہا کہ انجمن تاجران پاکستان کے بانی حاجی مقصو د احمد بٹ مرحو م نے ہمیشہ تاجروں کی فلاح اور مسائل کے حل کے لیے سر گر م رہے اور ان کے دور میں ٹیکسو ں میں اضافہ تاجر رہنماؤ ں کی مشاورت سے ہو تا تھا نہ کہ حکو متی نمائندے ڈرائنگ رومز میں کر تے تھے ۔ شہزادہ سلیم نے کہا کہ حکو مت وقت ہوش کے ناخن لے اور ٹیکسو ں کی شر ح میں کمی کر ے کیو نکہ ٹیکسو ں کی بدولت کاروبار تباہی سے دوچار اور تاجر ذہنی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1