اے پی ایم ایل کے کارکنوں کا کا لا باغ ڈیم کے حق میں مظاہرہ

اے پی ایم ایل کے کارکنوں کا کا لا باغ ڈیم کے حق میں مظاہرہ

لاہور( پ ر ) آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر شناور حیات لاشاری کی قیادت میں کارکنوں کا کا لا باغ ڈیم کے حق میں مظاہرہ ‘حکو مت سے کالا باغ ڈیم کیلئے پورے ملک میں اتفاق رائے کیلئے مہم چلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ اتوار کے روز گارڈن ٹاؤن میں پارٹی سیکرٹر یٹ کے باہر ہونیوالے مظاہر ے میں آل پاکستان مسلم لیگ کے زعیم علی ‘عمیر شہبا ز ‘احسان چیمہ ‘مختار وڑائچ سمیت کارکنوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر ’’ملک کو بچانا ہے تو کالا باغ ڈیم بننا ہے ‘‘کے نعرے درج تھے جبکہ اس موقعہ پر کارکنان حکو مت سے تمام صوبوں میں کالاباغ ڈیم کیلئے اتفاق رائے پیدا کر نے کیلئے باقاعدہ مہم چلانے کا بھی مطالبہ کرتے رہے اور اس موقعہ پر اپنے خطاب میں شناور حیات لاشاری نے کہا کہ پاکستان کو بجلی اور پانی کی کمی کے بدتر ین بحران کا سامنا ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ قوم کو مزید مشکلات کا شکار کر رہا ہے اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور پانی کی کمی سے نجات دلانے کیلئے کالاباغ ڈیم کو تعمیر کیا جائے اور حکو مت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بعض صوبوں کے کا لا باغ ڈیم کے حوالے سے پائے جانیوالے تحفظات کو ختم کر یں اور جلد ازجلد کالا باغ ڈیم کی باقاعدہ تعمیر شرو ع کی جائے ورنہ آنیوالی نسلیں حکمرانوں کو معاف نہیں کر ینگی او ر پاکستانی عوام پانی اور بجلی کو ترستے رہیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1