ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی پرویز رشیدکے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت

ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی پرویز رشیدکے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پرویز رشیدکے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان صریحاََ شعائر اسلام کی توہین کے زمرے میں آتاہے حکومت اس بارے میں اپنی پوزیشن واضح کرے ا ور پرویز رشید کو وزارت کے عہدے سے فوراََ برطرف کرے انہوں نے کہا کہ کل کراچی میں ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے اس میں اس اہم معاملہ پر غوروخوض کیا جائیگا اور تمام مکاتب فکر کی جماعتوں کی طرف سے اس بارے میں ایک لائحہ عمل کا کل اعلان کیا جائیگا۔