ملک میں تبدیلی کا وقت آپہنچا ،یاسر گیلانی

ملک میں تبدیلی کا وقت آپہنچا ،یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا وقت آپہنچا ہے عنقریب عوام کی امنگوں کے مطابق اقتدار منتقل ہو گا دھاندلی زدہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب، منظور حسین انصاری، شفیق بلا، ثناء اللہ خان، حبیب الرحمن،نواز باٹھ، حسن نقوی،محمود مرزا اور جہانزیب خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 125 کی طرح حلقہ این اے 122میں بھی جس دھاندلی اور خرابیاں پیدا کی ہیں وہ جلد انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی عوام کے مینڈیٹ کو چرایا ہے اسے عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔