توہین آمیز خاکے بنانااپناحبث باطن ظاہرکرناہے،محمدناصراقبال خان

توہین آمیز خاکے بنانااپناحبث باطن ظاہرکرناہے،محمدناصراقبال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر ) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان، تنویرخان ،آصف چٹھہ ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدرپنجاب یونس ملک،نائب صدورپنجاب شیخ طلال امجد،راناظفراللہ خاں،مہرسلیم ،صدرشیخوپورہ اور صدرفیصل آبادندیم مصطفی نے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکے بنانادرحقیقت اپناحبث باطن ظاہرکرناہے۔ دوسروں کے مذہبی جذبات پرضرب لگاناانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اس مجرمانہ روش کے سدباب کیلئے یونائیٹڈ نیشن کے پلیٹ فارم سے ایک ضابطہ اخلاق بنایا جائے۔امریکہ اوراس کے اتحادی قدرت کے قہرکوآوازنہ دیں،فرانس اورامریکہ میں توہین آمیز خاکے بنانیوالے انعام نہیں بلکہ انجام بد کے مستحق ہیں۔پاکستان سمیت مسلمان ملکوں کے حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ اورشرمناک ہے،اگرکوئی ان کیخلاف سچی مگرکڑوی بات بھی کردے تو اس کوان کے غضب سے پناہ نہیں ملتی جبکہ رحمت دوجہاں حضرت محمدؐ کے وقارپرناپاک حملے کی صورت میں یہ رسمی احتجاج بھی نہیں کرتے ۔پیغمبر تودرکنارکسی انسان کودوسرے انسان کی توہین کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ جانوروں کے حقوق کے علمبرداروں نے انسانیت اورانسانی قدروں کوفراموش کردیا ۔لگتا ہے جانوروں کے حقوق کیلئے آوازاٹھانے والے خودبھی جانوربن گئے ۔انہوں نے کہا کہ جوانسان کی عزت اوراس کے بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کرسکتے انہیں جانوروں سے کیا خاک محبت ہوگی ۔ اسلام دشمن سامراج مسلمانوں کی قوت ایمانی کامزیدامتحان نہ لے ،شان رسالت ؐ میں جان بوجھ کرتوہین کی جسارت تودرکنار انجانے میں ہونیوالی گستاخی بھی برداشت نہیں کی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان صادق جذبوں سے سبھی انبیاء کااحترام کرتے ہیں دوسرے مذاہب کے لوگ بھی دل وجاں سے سرورانبیاء کی عزت کریں ۔مقدس ہستیوں کی شان پرحملے کو بدترین دہشت گردی قراردیاجبکہ کرنیوالے کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے۔