، کراچی میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ امن وامان کی تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے،محمد جمیل

، کراچی میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ امن وامان کی تشویشناک صورتحال کی ...

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ امن وامان کی تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے ،حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا چند روز میں اسلحہ بردار ملزموں نے پوری دیدہ دلیری کیساتھ دو ڈی ایس پی قتل کردئیے اور اطمینان سے فرار ہوگئے تاحال کسی ٹارگٹ کلر کا گرفتار نہ ہونا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہا پولیس افسران اور اہلکاروں کو چن چن کر موت کے گھاٹ اتاراجارہا ہے مگر سیکیورٹی ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں،اگر پولیس والے ہی عدم تحفظ کا شکار ہوں تو عام شہریوں کا اللہ ہی حافظ ہوگا،انہوں نے کہا نائن زیرو سے متعددٹارگٹ کلرز کے پکڑے جانے کے باوجود الطاف حسین کاڈیتھ اسکواڈ پوری طرح فعال ہے اورپولیس اہلکاروں اور مخالفین کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پولیس افسران کو قتل کرکے کسی دہشت گردتنظیم سے ذمہ داری قبول کروا دی جاتی ہے،ایم کیو ایم پر پابندی نہ لگائی گئی تو سرکاری افسران اور پولیس والوں کو اسی طرح قتل کیا جاتا رہیگا،محمد جمیل نے مطالبہ کیا کہ پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزا دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1