جب تک جان میں جان ہے دینی مدارس کا دفاع کریں گے،مفتی محمد خان

جب تک جان میں جان ہے دینی مدارس کا دفاع کریں گے،مفتی محمد خان

لاہور( پ ر ) ملی مجلس شرعی پاکستان نے کہا ہے کہ جب تک جان میں جان ہے دینی مدارس کا دفاع کریں گے،استعماری قوتوں کا یجنڈا پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، حضورؐ کی سیرت پاک پر عمل پیرا ہوکرمعاشرے کو دہشت گردی اورانتہا پسندی جیسے مسائل سے چھٹکارا دلایا جاسکتا ہے، آپﷺ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے جس پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی اور دیگر بحرانوں پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملی مجلس شرعی کے رہنماؤں صدرمفتی محمد خان قادی، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد امین،علامہ نیاز حسین نقوی،مولانا احمد علی قصوری، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ,علامہ خلیل الرحمن قادری،راغب حسین نعیمی،قاری یعقوب شیخ،حافظ عاکف سعید،حافظ عبدالغفارروپڑی،حافظ عبدالوحیہد شاہدروپڑی،علامہ احمد علی قصوری سمیت دیگر نے ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے والی سازشوں کا مقابلہ اللہ کے آخری نبی ﷺ کے اتحاد امت کے پیغام سے ہی کیا جاسکتا ہے آپ ؐابدی اور آخری پیغام لے کر آئے جو آج اور قیامت تک کے لئے ہر مسئلے کا حل پیش کر رہا ہے اور کرے گا علماء اور عوام نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور وطن کے تحفظ کے لیئے اپنی پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے، آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکردنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1