پنجاب میں تعینات ہونے والے گورنرز کے نام

پنجاب میں تعینات ہونے والے گورنرز کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (شہزاد ملک) گورنر پنجاب رفیق رجوآنہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور احمد ملک نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال جو29جنوری 2015سے بطور قائم مقام گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں ان سے قبل چودھری سرور جو 5اگست 2013سے 29جنوری 2015تک گورنر پنجاب رہے۔ دیگرگورنرز پنجاب میں قیام پاکستان کے بعد پہلے گورنر سر رابرٹ فرانسس نے پندرہ اگست 1947سے دو اگست 1949 تک فرائض سرانجام دیئے۔سردار عبدالرب نشتر چھبیس نومبر 1951تک اس منصب پر رہے ، اسماعیل ابراہیم نے گورنر کی حیثیت سے یکم مئی 1953تک فرائض سرانجام دیئے۔میاں امین الدین نے ذمہ داریوں کا یہ سلسلہ 23جون 1954تک سنبھالے رکھا۔ حبیب ابراہیم نومبر 1954نواب مشتاق احمد 31 اگست 1957تک اختر حسین 31 مئی 1960تک ملک امیر محمد خان نے 18ستمبر 1960 تک جبکہ جنرل محمد موسیٰ19 مارچ 1969تک اس منصب پر رہے۔ یوسف عبد اللہ ہارون 19اگست1969تک پانچ ماہ گورنرپنجاب رہے۔ ایئر مارشل نور خان 31 اپریل 1970تک جنرل عتیق الرحمن بائیس دسمبر 1971تک گورنر پنجاب کے عہدے پر تعینات رہے۔ غلام مصطفٰے کھر نے بارہ نومبر 1973تک گورنرہاؤس میں اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کیں، نواب صادق قریشی چودہ مارچ 1975تک رہے غلام مصطفٰی کھر کو دوبارہ گورنر بننے کا اعزاز ملا اوردوسری بار وہ چودہ مارچ سے اکتیس جولائی 1975تک رہے۔ عباس خان عباسی کو چھ جولائی 1977تک،جسٹس اسلم ریاض حسین اٹھارہ ستمبر 1978تک اور جنرل سوار خان یکم مئی 1980تک گورنر پنجاب رہے، جنرل غلام جیلانی تیس دسمبر 1985تک جبکہ مخدوم سجاد قریشی آٹھ دسمبر 1988تک ٹکا خان چھ اگست 1990تک ، میاں محمد اظہر26 اپریل 1993تک گورنر رہے۔ چوہدری الطاف حسین انیس جولائی 1993تک تقریبا تین ماہ گورنر رہے۔ جنرل محمد اقبال چھبیس اپریل 1994تک اس منصب پر رہنے کاموقع ملا چوہدری الطاف حسین دوبارہ گورنر بنے اورا س بار انکی مدت اکیس مئی 1995تک تقریبا ایک سال رہی۔ جنرل راجہ سروپ خان انیس جون 1995سے چھ نومبر 1996تک گورنر رہے، خواجہ احمد طارق رحیم دس مارچ 1997تک گورنر رہے۔ شاہد حامد سترہ اگست 1999تک جبکہ سردار ذوالفقار علی کھوسہ بارہ اکتوبر 1999تک گورنر رہے۔ جنرل محمد صفدر نے ستائیس اکتوبر 2001تک اور جنرل خالد مقبول سولہ مئی 2008تک طویل ترین عرصے کے لئے گورنرپنجاب رہے۔ سلمان تاثیر پانچ جنوری 2011تک اورسردار لطیف کھوسہ بائیس دسمبر 2012تک گورنرپنجاب رہے مخدوم احمد محمود نے سات ماہ اس منصب پر رہے۔

مزید :

صفحہ اول -