آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پانچ جون کو پیش کئے جانے کا امکان

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پانچ جون کو پیش کئے جانے کا امکان

لاہور (وقائع نگار)آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پانچ جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔حکومت نے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو بجٹ دستاویز ات کی چھپائی کا کام دیدیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ آئندہ مالی سال 2015-16 کا وفاقی بجٹ پانچ جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔بجٹ سیشن کے لیے سینیٹ اور پارلیمنٹ کا مشرکہ اجلاس چار جون کو طلب کیا گیا حکومت نے آئندہ بجٹ دستاویز کی چھپائی کا کام پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو دیدیا ۔پی سی پی کے مطابق بجٹ دستاویز کی چھپائی کے کام کا آغاز سات مئی سے ہوگاجبکہ بجٹ دستاویز کی معلومات خفیہ رکھنے کے لیے پی سی پی کی بلڈنگ کے باہر رینجرز کے اہلکار تعینات کردئیے گئے ۔

مزید : صفحہ اول