این اے 122 تحریک انصاف کا ٹریبونل کے فیصلے کے بعد دوبارہ احتجاج کا فیصلہ

این اے 122 تحریک انصاف کا ٹریبونل کے فیصلے کے بعد دوبارہ احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد(اے این این) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقے 122کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد دوبارہ احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی اعلی قیادت کو یقین ہے کہ این اے 125کی طرح این اے 122 کا فیصلہ بھی ان کے حق میں آئے گا۔ اس صورت حال میں حکومت پر دبا بڑھانے کے لئے تحریک انصاف نے لاہور میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت لاہور کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیئے جائیں گے، سب سے بڑادھرنا پنجاب اسمبلی کے سامنے دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی رہنماں کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں کہ وہ کارکنوں کو سڑکوں پر لانے کے لئے مکمل تیار رہیں جبکہ عمران خان کا خصوصی کنٹینر بھی آئندہ چند روز میں اسلام آباد سے لاہور پہنچادیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول