پنجاب حکومت کی آمدنی میں 34.28 فیصد کمی بدتر ین بیڈگورننس ہے، چودھری سرور

پنجاب حکومت کی آمدنی میں 34.28 فیصد کمی بدتر ین بیڈگورننس ہے، چودھری سرور

لاہور(خبر نگار)تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں پنجاب حکومت کی مجموعی آمدنی میں 34.28 فیصد کمی بدتر ین بیڈگورننس کا ثبوت ہے ‘غر بت اور مہنگائی کی وجہ سے خود کشیوں میں3گنا اضافہ بھی حکو مت کی عوام دشمن پا لیسوں کو نتیجہ ہے ‘18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ نے عوام کو مہنگائی ‘بے روزگاری اور مشکلات کے سواکچھ نہیں دیا ‘حکمران قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر عمل کر نے کی بجائے صرف سیاسی مشہوری کے منصوبوں پر مر کوز کیے ہوئے ہیں ۔ اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کیلئے مجموعی آمدنی کا ہدف ایک کھرب 71 ارب 65 کروڑ 82 لاکھ روپے مقرر کیا مگر اس کے مقابلے میں ایک کھرب 12 ارب 81 کروڑ 86 لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہوئی ہے جو ہدف کے مقابلے میں 58 ارب 83 کروڑ 95 لاکھ روپے کم ہے جس سے ثابت ہو تا ہے کہ حکمرانوں کے پاس ویژن نام کی کوئی چیز نہیں صرف قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے بڑ ے بڑے دعوے کر رہے ہیں مگر انکو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اس طر ح قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روز گاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائے مگر نااہل حکمران عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور حکمرانوں کی ناقص پا لیسوں سے تنگ خودکشی کر نیوالوں کی تعداد میں بھی 3گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔

مزید : علاقائی