سانحہ نلتر ،جاں بحق سفارتکاروں کی شناخت کیلئے 4ملکوں کے وفود کی فرانزک ماہرین کے ہمراہ آمد ،حکام سے ملاقاتیں

سانحہ نلتر ،جاں بحق سفارتکاروں کی شناخت کیلئے 4ملکوں کے وفود کی فرانزک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی ،اے این این) نلتر سانحہ میں جاں بحق سفیروں اور بیگمات کی لاشوں شناخت کے لئے4ملکوں کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے،وفود کے ہمراہ فرانزک ماہرین بھی ہیں شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے،لاشیں شناخت کے بعد بھیجی جائیں گی،ہالینڈ کے زخمی سفیر کو(آج) وطن بھیجا جائے گا،پاک فوج کی خصوصی ٹیم رپورٹ تیار کرے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق نارے ،فلپائن ،انڈونیشیا اور ملائشیا کے وفد پاکستان پہنچ چکے ہیں،ان وفود نے دفتر خارجہ میں پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں ۔یہ وفود ہیلی کاپٹر حادثے میں مارے جانے والے دو سفیروں کو دو غیر ملکی سفیروں کی بیگمات کی شناخت میں پاکستان کی مدد کریں گے۔ان وفود کے ہمراہ فرانزک ماہرین بھی ہیں۔لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا جائے گا جس کے لئے سیمپل لئے جا رہے ہیں،چار جاں بحق افراد کے نمونے پہلے ہی لئے جا چکے ہیں۔پاک فوج کی خصوصی ٹیم رپورٹ تیار کرے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ کے زخمی سفیر کو (آج) پیر کے روز وطن روانہ کیا جا رہا ہے اس مقصد کے لئے ہالینڈ کی ایئر بس اور وفد پاکستان آ رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ لاشوں کی شناخت کے بعد ہیں میتیں متعلقہ ممالک کو بھیجی جائیں گی۔ان لاشوں کیساتھ وفاقی وزراء بھی جائیں گے۔فلپائن کے وفد میں نائب وزیر خارجہ اور ملائشیا کے وفد میں ملائشین سفیر کی بیٹی بھی شامل ہیں،ناروے کے آنجہانی سفیر کی بیوہ پاکستان نہیں آ رہی ہیں۔نلتر حادثے کی زخمیوں میں 9غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو گزشتہ روز گلگت سے نور خان ایئربیس لایا گیا تھا، جہاں فوجی قیادت اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔انڈونیشیا اور ہالینڈ کے زخمی سفارتکاروں کو کھاریاں کے سپیشل برنز یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ حادثے کے باقی زخمی افراد سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -