غیر تصدیق شدہ ووٹوں کو جعلی نہیں تو کیا کہیں؟چوہدری نثار تشریح کر دیں،مزاری

غیر تصدیق شدہ ووٹوں کو جعلی نہیں تو کیا کہیں؟چوہدری نثار تشریح کر دیں،مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار غیر تصدیق شدہ ووٹوں کی بھی تشریں کریں کہ انہیں جعلی نہیں تو اور کیا کہا جائے ؟‘ نادرا کی رپورٹ آنے پر وزراء کی پریشانیاں سمجھ سکتے ہیں ، حکومت کو پی ٹی آئی فوبیا ہو گیا ہے،وہ اتوار کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان پر رد عمل دے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو پی ٹی آئی فوبیا ہو گیا ہے،چوہدری نثار یہ بھی بتا دیں کہ غیر تصدیق شدہ ووٹوں کو جعلی نہیں تو اور کیا کہیں گے،درباری وزراء حکومت کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جن ووٹرز کی شناخت نہیں ہو سکی چوہدری نثار ان کی تشریح کر دیں، چوہدری نثار نادرا آپ کی جاگیر نہیں،خدا را قوم سے سچ بولا کریں۔انہوں نے کہا کہ این اے 122 سے 6ہزار ووٹ جعلی نکلے ان کا بھی بتایا جائے،نادرا کی رپورٹ آنے پر وزراء کی پریشانیاں سمجھ سکتے ہیں،عوامی مینڈٹ چوری کرنے والوں کا احتساب جلد ہونے والا ہے،قوم سے سچ کیوں نہیں بولا جا رہا، این اے 122میں 93ہزار ووٹ غیر تصدیق شدہ ہیں،نادرا رپورٹ نے تحریک انصاف کے موقف کی تائید کر دی۔

مزید :

صفحہ اول -