ڈیرہ بگٹی ،ایف سی کا آپریشن کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد ہلاک ،3گرفتار

ڈیرہ بگٹی ،ایف سی کا آپریشن کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد ہلاک ،3گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ بگٹی (خصوصی رپورٹ) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ایف سی نے آپریشن کرکے گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث کالعدم تنظیم کے ایک دہشت کو ہلاک جبکہ تین کو گرفتار کر لیا۔ایف سی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں سرچ آپریشن کے دوران گیس پائپ لائن سمیت قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ملوث کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ تین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے خفیہ مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے میں ملوث دہشت گردوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -