نواز شریف کا برطانوی وزیر اعظم کو فون ،انتخابات جیتنے پر مبارکباد

نواز شریف کا برطانوی وزیر اعظم کو فون ،انتخابات جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو انتخابات جیتنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے دور حکومت میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ اتوار کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے برطانیہ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستانی نژاد ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔توقع ہے کہ کنزرویٹوکے دور حکومت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، امید ہے کہ تجارت، معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔

مزید : صفحہ اول