افغان دہشت گردوں کا پاکستانی آبادی پر حملہ ،ایک شخص جاں بحق

افغان دہشت گردوں کا پاکستانی آبادی پر حملہ ،ایک شخص جاں بحق

باجوڑ(اے این این) افغانستان سے دہشت گردوں کاپاکستان کی شہری آبادی پرمارٹرگولوں سے حملہ ،ایک شخص جاں بحق ،پاکستانی فورسزکی جوابی کارروائی پرحملہ آورفرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ سے دہشت گردوں نے باجوڑ ایجنسی کی شہری آبادی ہاشم چہارمنگ پر مارٹر گولے برسائے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ دہشت گردوں کے حملے پر سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور فرار ہوگئے ۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی افغانستان سے پاکستان کے کئی علاقوں پر راکٹ اور مارٹر گولوں سے حملے کیے گئے ہیں جس پر پاکستان نے اپنے پڑوسی ملک سے شدید احتجاج کیا ہے۔

مزید : صفحہ اول