پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ‘ تمام فورسز کے جوائنٹ آپریشن کا فیصلہ

پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ‘ تمام فورسز کے ...

 لاہور( زاہد علی خان)پنجاب پولیس نے برطانیہ، ترکی سے ملکر ایک نئی ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے جس کے تحت کسی بھی جائے حادثہ پر پہنچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پولیس ٹیم کو پانچ منٹ درکار ہوں گے اور اس کیلئے مختلف مقامات پر فورس کو تعینات کیا جائے گا ایلیٹ فورس ، پنجاب پولیس اور ڈولفن فورسز سے مل کر جرائم کا خاتمہ کرنے کے لئے ضروری ہدایات دے دی گئیں ہیں آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی پر دو کروڑ25 لاکھ روپے خرچ ہوں گے اور اس کا آغاز کردیا گیا ہے آئی جی نے بتایا کہ اب پنجاب کے تمام افسران دفاتر میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے وہاں کی نقل و حرکت کوئی بھی افسر دیکھ سکے گا اور اس کے لئے مختلف افسران کے دفاتر میں بڑی سکرینیں لگادی گئیں ہیں جرائم کے کنٹرول کے لئے تمام فورسز کو یکجا بھی کیا جاسکتا ہے اور اس نئی ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ نئی فورس جو اسوقت غیر ملک میں تربیت حاصل کررہی ہے اس کے آنے کے بعد جرائم پر قابو پانے میں پولیس کوکافی مدد ملے گی مشتاق احمد سکھیرا نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کم سے کم عرصہ میں جائے وقوعہ پر پہنچنے والی فورس کو مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے اور اس فورس کے ذریعے دہشت گردی سمیت دیگر جرائم پر قابو پایا جائے۔

مزید : علاقائی