بیجنگ، کمپنی کی سالگرہ پر 6,400 ملازمین کی فرانس کی سیر

بیجنگ، کمپنی کی سالگرہ پر 6,400 ملازمین کی فرانس کی سیر

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ایک چینی کمپنی کے سربراہ نے کمپنی کی بیسویں سالگرہ انتہائی دھوم دھام سے منانے کا فیصلہ کیا اور اس خوشی میں وہ اپنے تمام 6,400 ملازمین کو فرانس کی سیر پر لے گئے۔ ٹائنیز کمپنی کے سربراہ ’لی جن یوآن‘ مقصد کیلئے 84 جہاز استعمال کئے گئے، پیرس کے 140 ہوٹلوں میں کمرے بک کروائے گئے، 147 بسیں استعمال کی گئیں۔ جبکہ کینز اور مونا کو کے 79 ٹاپ کلاس ہوٹلوں میں 4,760 کمرے بک کروائے گئے۔ کمپنی کے ملازمین کا یہ تفریحی دورہ اس وقت دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کا مرکز ہے اور مختلف اخبارات میں اس گروپ کی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹس شائع کی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی