پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے ٹوئٹس جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے ٹوئٹس جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ ...

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دوہزار تیرہ کے عام انتخابات کے بعد کئے گئے ٹوئٹس پیغامات انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے ٹوئٹس حاصل کرلئے سلمان اکرم راجہ نے ٹوئٹس میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پرتنقید کی تھی اور الیکشن کمیشن کی انتخابات کے دوران کارکردگی کو بھی تنقید کانشانہ بنایا تھا۔ تحریک انصاف نے ان ٹوئٹس کو عدالتی کمیشن میں بطور شواہد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی کمیشن کا اجلاس(آج) پیر کو چیف جسٹس ناصرالمک کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں ہوگا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سماجی ویب سائٹ پر کہا کہ انہوں نے 2013 میں جو کچھ کہا تھا وہ آج بھی اس پر قائم ہیں، سلمان اکرم راجہ کے مطابق انگھوٹوں کی تصدیق کا حق ہونا چاہیے۔

مزید : علاقائی