والٹن روڈ،تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

والٹن روڈ،تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

لاہور(کرائم سیل)والٹن روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹائروں تلے کچل کر ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق 40سالہ ساجد والٹن روڈ پر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار ڈمپر نے اس کو ٹکڑ ماری جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈمپر کا ڈروائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر ورثا کی درخواست پر متوفی کی نعش کو ضروری کارروائی مکمل کر کے ان کے حوالے کر دیا۔

مزید : علاقائی