اغواہونے والے بچے کوانویسٹی گیشن پولیس باز یاب نہ کر واسکی

اغواہونے والے بچے کوانویسٹی گیشن پولیس باز یاب نہ کر واسکی
اغواہونے والے بچے کوانویسٹی گیشن پولیس باز یاب نہ کر واسکی

  

لاہور(کر ائم سیل) چند روز قبل باغبانپورہ سے اغواہونے والے بچے کوانویسٹی گیشن پولیس باز یاب نہ کر واسکی ۔بچے کے اہل خانہ انصاف کے حصول کے لیے پریس کلب پہنچ گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق باغبانپورہ کے رہائشی سکول ٹیچر سرور کا بیٹا سعد سرور گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم افراداسے اُٹھا کر لے گئے ۔پولیس نے لو احقین کی درخواست پر مقدمہ تو درج کر لیا لیکن بچے کوباز یاب نہ کر سکی جس پر بچے کے لواحقین نے گزشتہ روز پریس کلب کے باہرپولیس کے خلاف احتجاج کر تے ہو ئے کہاکہ پولیس ہمارے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

مزید : علاقائی