قائد اعظم سولر پار ک سے حکومت نے لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کی بنیا د رکھ دی ،کنول نعمان

قائد اعظم سولر پار ک سے حکومت نے لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کی بنیا د رکھ دی ،کنول ...

لاہور ( پ ر )مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ قائد اعظم سولر پار ک سے حکو مت سے ملک میں بجلی کے لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کی بنیا د رکھ دی ہے ‘پیپلزپارٹی ‘تحر یک انصاف اور (ق) لیگ کی سیاست دفن ہو چکی ہے اور آنیوالی حکو مت بھی (ن) لیگ کی ہو گی ‘عمران خان جتنا مر ضی شور مچا لیں انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔ اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہا کہ بھارت پاکستان کاازلی دشمن ہیں اور بھارتی انٹیلی جنس را نے ہمیشہ پاکستان کو کمزور کر نے کی ساز ش کی ہے لیکن وہ پہلے اپنے عزائم میں کامیاب ہو اہے اور نہ ہی آئندہ ہو گا اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ مین افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پر یشان ہونے کی ضرورت نہیں (ن) لیگ بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گی اور وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف نے قائد اعظم سولر پار ک کے پہلے مر حلے کا آغاز کر کے اصل میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی ہے۔

اور ملک سے جلد اندھیرے ختم ہو جائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4