اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ24مئی کولگایا جائیگا

اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ24مئی کولگایا جائیگا
اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ24مئی کولگایا جائیگا

  

لاہور (پ ر )پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے جنرل سیکرٹری،قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب کے وائس چیئرمین ڈاکٹر سعید احمد نے24 مئی کو کاچھوپورہ میں منعقد میڈیکل کیمپ کے لئے آرگنائزنگ ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میڈیکل کیمپ میں تقریباً500افراد کو فری ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کا فری چیک اَپ بھی کیا جائے گا۔ اس میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز بھی بھرپور طریقے سے شرکت کریں گی۔ میڈیکل کیمپ میں ہمیں مختلف فارموسوٹیکل کمپنیوں کا تعاون حاصل رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ’’سیل اینڈ گائنی‘‘ فارما سوٹیکل کا خصوصی تعاون حاصل ہے۔ اس موقع پر ’’سیل اینڈ گائنی‘‘ فارما سوٹیکل کے ایریا منیجر کلیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فارما سوٹیکل کمپنی اس طرح کے فلاحی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور خصوصاً ڈاکٹر سعید احمد جہاں بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کریں گے۔

ہماری فارماسوٹیکل کمپنی ان کے ہمراہ کھڑی ہو گی۔ میڈیکل کیمپ کے مہمان خصوصی خواجہ سلمان رفیق ہوں گے۔ کیمپ کے چیف آرگنائزر ملک کاشف عثمان اعوان نے اس موقع پر انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4