شعبدہ بازی سے بیڈگورننس گڈگورننس نہیں بن سکتی،اشرف بھٹی
لاہور (خبر نگار خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شعبدہ بازی سے بیڈگورننس گڈگورننس نہیں بن سکتی ۔حالات میں سدھار کیلئے محلات اورتخت سے نیچے اترنااورعوام کادکھ دردمحسوس کرناہوگا۔شہبازشریف کب تک اخباری بیانات اور اشتہارات سے عوام کوبہلاتے اوربیوقوف بناتے رہیں گے۔ جوہم وطنوں کی حفاظت نہیں کرسکتے وہ غیرملکیوں کی کیاخاک حفاظت کریں گے۔اگر ڈیلیور کرناہو تو ایک فورس بھی کافی ہوتی ہے اوراگرنہ کرناہوتوپچاس قسم کی فورس بھی صرف بوجھ بن کررہ جاتی ہے۔وہ فردوس پارک میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پنجاب اوربالخصوص لاہور پولیس کوشریف خاندان کی بیجامداخلت اوران کے دباؤسے آزادکئے بغیر امن وامان کی صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی۔پولیس حکام اوراہلکار عوام کی حفاظت کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ انہیں جاتی امراء کا''خادم''بنالیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ این اے125کے بعداین اے122میں بھی بدترین منظم دھاندلی منظرعام پرآگئی ،این اے124کی صورتحال بھی ان دونوں حلقوں سے مختلف نہیں ہوگی ۔حکمرانوں نے ڈھٹائی کے ساتھ دھاندلی کی اوراب ایکسپوزہونے کے باوجود ہٹ دھرمی اوربے شرمی کامظاہرہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی سے کامیاب ہونیوالے امیداوروں کوآئندہ تین عام انتخابات کیلئے نااہل قراردیا اوران سے دوبرس کی مراعات کی رقم واپس لی جائے ۔