ماں کی گود بچے کی اولین درسگاہ مائیں منشیات کے خلاف نفرت کا کلچر پیدا کریں،شہزاد انجم بیگ

ماں کی گود بچے کی اولین درسگاہ مائیں منشیات کے خلاف نفرت کا کلچر پیدا ...

لاہور (پ ر) ماں کی گود بچے کی اولین درسگاہ ہے مائیں اپنے بچوں میں منشیات کے خلاف نفرت کا کلچر پیدا کریں اس بات کا اظہار ممبر ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی شہزاد انجم بیگ نے مدر ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خواتین سے کیا تقریب میں ایکسائز انسپکٹر سنائلہ سرور،قنطاسیہ ناصر،سمرین علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا شہزاد بیگ نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم رکن ہیں اور ان کے بغیر معاشرہ ناممکن ہے۔

اور اس حوالے سے معاشرے میں ان کا رول بھی نہایت اہم ہے ما ئیں اپنے بچوں کی تربیت کے ساتھ اس بات کو بھی ذہین نشین کر لیں کہ منشیات معاشرے میں ایک ناسور کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور یہ ناسور آنے والی نسلوں کو با شعور بنا کر ختم کیا جا سکتاہے کیونکہ منشیات کے استعمال سے پہلے انسان اپنے ذہین سے فیصلہ کرتا ہے سنائلہ سرور نے کہا کہ منشیات نے کئی ماؤں کی گودیں اجاڑ دی ہیں لہذا ہر ماں اپنے بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت کے ساتھ منشیات کے حوالے سے باشعور بنائے تاکہ کوئی بچہ بھی منشیات کی دلدل میں پھنس نہ پائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4