پرویز رشید نے شعائر اسلام کی تضحیک کی ہے ، فوری استعفیٰ دیں: زبیر حفیظ

پرویز رشید نے شعائر اسلام کی تضحیک کی ہے ، فوری استعفیٰ دیں: زبیر حفیظ

لاہور(پ ر) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زببر حفیظ نے کہاکہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے برملا شعائر اسلام کی تضحیک کی ہے اور تاحال وفاقی وفاقی وزارت کے منصب پر قائم ہیں ، انہیں فوری استعفیٰ دے کر معافی طلب کرنا چاہئے ۔ ایک نصاب ، ایک نظام اور ایک زبان تو قوم کو نہیں دے سکنے والے حکمران حکومت کے اہل نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے حوالے سے پرویز رشید کا بیان مضحکہ خیز ہے ۔

جہالت کی یونیورسٹیاں دینی مدارس نہیں حکمرانوں کی سوچیں جہالت کا نمونہ ہیں۔ پرویز رشید نے دینی مدارس کے خلا ف بات کر کے اپنی جہالت کا ثبوت دیا ہے۔ دینی مدارس میں قرآن و حدیث سے متعلقہ علوم پڑھائے جاتے ہیں۔ ان کو جہالت کی یونیورسٹیاں کہنا ناپاک جسارت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پرویز رشید کو فوری معافی مانگنی چاہیے اور وزیر اعظم کو نوٹس لینا چاہیے۔ غیر ذمہ دار افراد کو کابینہ میں نہ رکھا جائے۔زبیر حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پرویز رشید سے ایسی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی توقع نہیں تھی۔ ہر ادارے میں اصلاحات کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔ اداروں میں ہر طرح کے خیالات اور نظریات کے لوگ ہوتے ہیں۔ کسی ایک فرد کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی بنیاد پر تمام مدراس کو جاہل قرار دینا سراسر ناانصافی ہے۔ پرویز رشید کو چاہیے کہ وہ دینی مدارس کے خلاف اغیار کی طرف سے کیے جانے والے بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم کا حصہ نہ بنیں۔ پرویز رشید دینی مدارس کے خلاف منفی گفتگو کر کے حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہ کریں۔ دینی طبقے میں پہلے ہی مدارس، مساجد کے بارے میں حکومتی پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4