شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے دائردرخواست مسترد، پھانسی کی سزابرقرار

شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے دائردرخواست مسترد، پھانسی کی سزابرقرار
شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے دائردرخواست مسترد، پھانسی کی سزابرقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پھانسی کے منتظر مجرم شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لیے دائر درخواست اسلام آبادہائیکورٹ نے خارج کردی ۔جسٹس اطہرمن اللہ نے شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی تھی۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا اور درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی اور پھانسی کی سزا برقراررکھی ۔ یادرہے کہ عدالت نے درخواست پر فیصلے تک ڈیتھ وارنٹ پر عمل درآمدروک دیاتھا۔
یادرہے کہ 2004ءمیں شفقت حسین نے سات سالہ بچے کو اغواءکے بعد قتل کردیاتھا اورشفقت کے رہائشی کمرے سے بچے کابیگ اور دیگر چیزیں بھی برآمد ہوگئی تھیں جس کے بعد عالمی تنظیمیں میدان میں آگئیں اور شفقت حسین کی کم عمری کا روناشروع کردیاتھا اورا ٓزادکشمیرسے1991ءکا جعلی برتھ سرٹیفکیٹ بھی بنوایاتھا جبکہ کراچی کے مقامی لوگوں کاکہناتھاکہ بچے کو قتل کرتے وقت شفقت علاقے میں چوکیداری کرتاتھا اور کافی عمر تھی ۔