’جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے مر د سامنے آئیں‘

’جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے مر د سامنے آئیں‘
’جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے مر د سامنے آئیں‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (نیوز ڈیسک) مانچسٹر پولیس کو اس وقت نہایت غیر معمولی مسئلے کا سامنا ہے اور وہ ہے مردوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران اس قسم کے 84 واقعات سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے پچھلے سال یہ تعداد 35 تھی۔ اس کے علاوہ 93 واقعات ایسے بھی سامنے آئے جن میں مردوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ اس سے پچھلے سال یہ تعداد 69 تھی۔

مزیدپڑھیں:غیر شادی شدہ افراد کو ڈاکٹروں نے فوری شادی کے حیرت انگیز فوائد بتا دیے

اب ایک مقامی گروپ نے اشتہاری مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے مردوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنی بات سامنے لائیں، اس سلسلے میں این جی او کو پولیس کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ پولیس ترجمان نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریپ بات کرنے کیلئے ایک بے حد مشکل موضوع ہے، خاص طور پر مردوں کیلئے اس کی رپورٹ درج کروانا تو بے حد ہی مشکل ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مردوں کو پتا ہو کہ ہم مدد کیلئے یہاں موجود ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے پوسٹرز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -