’’را‘‘ کے ایجنٹوں پر کتے چھوڑے جائیں، شیخ رشید

’’را‘‘ کے ایجنٹوں پر کتے چھوڑے جائیں، شیخ رشید
’’را‘‘ کے ایجنٹوں پر کتے چھوڑے جائیں، شیخ رشید

  

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’’را‘‘ کے جو ایجنٹ ہیں ان پر کتے چھوڑے جائیں، ذوالفقار مرزا آصف علی زرداری کی جڑوں میں بیٹھ گیا ہے، نواز شریف کی ہمیشہ عزت کی ہے ان کے خلاف گستاخی کی اور نہ کروں گا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے قوم جب تک سڑکوں پر نہیں آئے گی حالات نہیں بدلیں گے، عزیر بلوچ کو فوج بلائے تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں دبئی میں نہیں رکھ سکتی، ملکی سلامتی سب سے زیادہ اہم ہے را کے جو ایجنٹ ہیں ان پر کتے چھوڑے جائیں اور عبرتناک سزا دی جائے۔

مزید : اسلام آباد