زرداری کا دورہ افغانستان علی حیدر اور شہباز کی رہائی کیلئے تھا

زرداری کا دورہ افغانستان علی حیدر اور شہباز کی رہائی کیلئے تھا
زرداری کا دورہ افغانستان علی حیدر اور شہباز کی رہائی کیلئے تھا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں کابل جانے والے پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کا مقصد افغانستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سے سابق وزیرعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادوں کی بازیابی کیلئے کوششیں کرنے کی درخواست کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت م یں فیصل کنڈی، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان کے دورے کا مقصد سیاسی نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق وفد نے افغانستان کے سدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ علی حیدر اور شہباز تاثیر کی بازیابی کے حوالے سے مدد کی درخواست کی جنہین اغواء کے بعد افغانستان کے حوالے سے مدد کی درخواست کی جنہیں اغوا کے بعد افغانستان رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر افغان قیادت نے یقین دلایا کہ وہ ان دونوں کی بازیابی کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے۔

مزید : اسلام آباد