صولت مرزا کے اہل خانہ سے آخری ملاقات ،کل صبح پھانسی دی جائے گی

صولت مرزا کے اہل خانہ سے آخری ملاقات ،کل صبح پھانسی دی جائے گی
صولت مرزا کے اہل خانہ سے آخری ملاقات ،کل صبح پھانسی دی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کی مچھ میں جیل میں صولت مرزا کی ان کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کر وا دی گئی ہے اور کل صبح ساڑھے چار بجے صولت مرزا کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو بیان جاری ہونے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے صولت مرزا کی پھانسی کو ایک مہینے کیلئے موخر کردیا گیا تھا اور ویڈیو پیغام کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی ۔
ایک ماہ کی ختم توسیع ختم ہونے کے بعد عدالت نے جیل حکام کو صولت مرزا کو پھانسی کیلئے 12مئی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے جس کے بعد صولت مرزا کی اہلیہ نگہت مرزا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست مسترد کر دی گئی تھی ۔
جیل انتظامیہ نے صولت مرزا کو پھانسی دینے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور صولت مرزا کو کل صبح ساڑھے چار بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔صولت مرزا کے اہل خانہ میں ان کے بھائی ،بہن اور اہلیہ نے صولت مرزا سے مچھ جیل میں ملاقات کی ۔

مزید :

کوئٹہ -