لاہورپولیس نے زمبابوے ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

لاہورپولیس نے زمبابوے ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا
لاہورپولیس نے زمبابوے ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور پولیس نے زمبابوے ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے جن کے مطابق جہاں جہاں زمبابوے ٹیم موجود ہوگی ، وہاں کرفیو نافذ کیاجائے گاجبکہ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ۔

نجی ٹی و ی چینل کے مطابق زمبابوے ٹیم کے ہوٹل اور سٹیڈیم کے قریب عارضی ہیلی پیڈ بنائے جائیں گے جبکہ اردگرد کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کے آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ پولیس نے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ سے رجوع کرلیاہے اور زمبابوے ٹیم کی آمد کے موقع پر تین ہزار پولیس اہلکار اور ایلیٹ فورس کی 100گاڑیاں تعینات ہوں گی ۔

مزید : کھیل