آئی سی سی کی سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی ،چھٹے نمبر پر آ گئی
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی نے سالانہ ٹیسٹ ٹیم ریکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے سے چھٹے نمبر پرآ گئی ہے ۔آئی سی سی کی سالانہ جاری کر دہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ 2738پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا 2492پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،نیوزی لینڈ 2584پوائنس کے ساتھ تیسرے ،انڈیا 2183پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ،انگلینڈ پانچویں ،سری لنکا ساتویں ،ویسٹ انڈیز آٹھویں ،بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے ۔