پاک بھارت سیریز ،بھارتی حکومتی پارٹی نے مخالفت کر دی

پاک بھارت سیریز ،بھارتی حکومتی پارٹی نے مخالفت کر دی
پاک بھارت سیریز ،بھارتی حکومتی پارٹی نے مخالفت کر دی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جنتہ پارٹی نے دسمبر میں دبئی میں ہونے والی پاک بھارت سیریز کی مخالفت کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومتی جماعت کے رہنما اور بیہار آراہ کے ایم پی آر کے سنگھ نے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اٹھا یا جس دوران انہوں نے پاکستان پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں دہشت گردی کا ذمہ دار ہے اس ملک کے ساتھ کرکٹ مقابلہ کاکیا سوال بنتاہے مجھے سمجھ نہیں آتی ۔

آر کے سنگھ کا کہناتھا کہ جس ملک کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات نہیں ہے اس کے ساتھ کرکٹ کا مقابلہ کس طرح ہو سکتاہے میری حکومت سے گزار ش ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔

واضح رہے کہ پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے درمیان گزشتہ روز کلکتہ میں ملاقات ہوئی تھی اور ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر میں اسی سال دبئی میں کرکٹ میچ سیریز کھیلی جائے گی ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں