لیاری گینگ وار کے اہم کارندہ بابالاڈلہ کے کراچی پہنچنے کی اطلاعات

لیاری گینگ وار کے اہم کارندہ بابالاڈلہ کے کراچی پہنچنے کی اطلاعات
لیاری گینگ وار کے اہم کارندہ بابالاڈلہ کے کراچی پہنچنے کی اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مارے جانے کی اطلاعات کے بعد ایک مرتبہ پھر لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ نورمحمد المعروف بابالاڈلہ کراچی پہنچ گیاہے جس کے بعد لیاری کے علاقے میں انٹیلی جنس نگرانی بڑھادی گئی ۔
دنیانیوز کے مطابق بابالاڈلہ کی کراچی واپسی کی اطلاعات پر پولیس اور رینجرز نے لیاری کے وائیٹ ہاﺅس میں چھاپہ مارکارروائی کی اورعمارت مسمار کردی گئی ۔ بابالاڈلہ کے بھیس بدل کر کراچی پہنچنے کی اطلاع کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی اور بہارکالونی میں بھی چھاپہ مارکارروائی عمل میں لائی گئی لیکن کامیابی نہ مل سکی ۔
بابالاڈلہ کی واپسی کی اطلاعات پر لیاری میں انٹیلی جنس نگرانی بڑھادی گئی ہے اور اہم مقامات پر سادہ لباس اہلکار تعینات کردیئے گئے ۔
پولیس کے مطابق 10لاکھ روپے ملزم کے سر کی قیمت مقررہے جبکہ وہ قتل ، اغواءبرائے تاون اور بھتہ خوری سمیت دیگر100سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے ۔ بتایاگیاہے کہ جاوید ناگوری کے دفترپر حملہ بھی اُنہی کے گروپ نے کیاہے ۔
یادرہے کہ 13مارچ کو اطلاع ملی تھی کہ بابالاڈلہ ایرانی بارڈرسیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ماراگیا۔ بتایاگیاتھاکہ وہ اپنے دو ایرانی دوستوں کے ہمراہ بارڈ پار کرنے کی کوشش میں ایرانی شہرچاہ بہار کے قریب مارے گئے ،ایرانی بارڈر فورس نے اُنہیں ہتھیارڈالنے کی ہدایت کی تھی لیکن انکار پر ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی جس سے بابالاڈلہ موقع پر ہی ماراگیاجبکہ ایک اطلاع یہ بھی تھی کہ اُن کے حریف امجد کوئی نے کونارک کے علاقے میں بابالاڈلہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔اب ایک مرتبہ پھر بابالاڈلہ زندہ ہوگیااور کراچی پہنچنے کی اطلاع ہے ۔

مزید :

کراچی -