کراچی کے عوام پانی کےلئے دربدر،سندھ حکومت پانی پانی نہ ہوئی

کراچی کے عوام پانی کےلئے دربدر،سندھ حکومت پانی پانی نہ ہوئی
کراچی کے عوام پانی کےلئے دربدر،سندھ حکومت پانی پانی نہ ہوئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے عوام پانی کےلئے دربدر،سندھ حکومت پانی پانی نہ ہوئی ،تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے، پانی کی فراہمی نہ کر پانے کی صورت میں داتا پمپنگ سٹیشن اورنگی ٹاﺅن کا عملہ واٹر بورڈ کی عمارت کو تالے لگا کر غائب ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کراچی کے70 فیصد علاقوں میں پانی کی کمی کا بحران پیدا ہو گیا ہے ۔ نارتھ کراچی کے علاقوں گلشن اقبال ،اورنگی ٹاﺅن ،کلفٹن ،عزیز آباد,ڈیفنس میں شہریوں کو پانی کی سپلائی با لکل معطل ہو گئی ہے۔بوڑھے خواتین اور مرد حضرات نے سندھ حکومت کے نمائندوں کو کوسنے کا سلسلہ بھی برقرار رکھا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کا عملہ مختلف علاقوں کے والو کھول کر پانی پر کنٹرول کرتے ہیں مگر ان پر کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں ہے،نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے والو مین اپنے اپنے علاقوں کے باد شاہ بنے بیٹھے ہیں، واٹر بورڈ کا انتظام پاک رینجر کے حوالے کرنے سے سارے معاملات درست ہو جائیں گے۔

مزید : کراچی