موٹاپا ذیابیطس، دل اور خون کی بیماریاں پیدا کرتا ہے; عالمی ادارہ صحت

موٹاپا ذیابیطس، دل اور خون کی بیماریاں پیدا کرتا ہے; عالمی ادارہ صحت
 موٹاپا ذیابیطس، دل اور خون کی بیماریاں پیدا کرتا ہے; عالمی ادارہ صحت

  

    نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے ذیابیطس، دل اور گردش خون کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں موٹے افراد جزیرہ نما عرب ملک قطر میں پائے جاتے ہیں جن کی مجموعی تعداد کا 35 سے 50 فیصد کے برابر ہے۔ دنیا کے فربہ ترین انسان دنیا میں جنت سمجھے جانے والے بحرالکاہل کے 9 جزائر میں رہائش پذیر ہیں جن میں کوک جزائر پاولو، ناوروں، سماﺅ، ٹونگا، نیو، مارشل جزائر، کیرل باتی، تاولو اور قطر شامل ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ موٹاپے کی بڑی وجہ فاسٹ فوڈ کا استعمال ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شدید موٹاپے کی وجہ سے ذیابیطس، دل اور گردش خون کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت