سانحہ نلتر ،جاں بحق افراد کی یاد میں تعزیتی تقریب،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

سانحہ نلتر ،جاں بحق افراد کی یاد میں تعزیتی تقریب،ایک منٹ کی خاموشی اختیار ...
سانحہ نلتر ،جاں بحق افراد کی یاد میں تعزیتی تقریب،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ نلتر میں جاںبحق ہونے والے افراد کی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس دوران جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔دفترخارجہ میں ہونے والی تعزیتی تقریب سے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نلتر حادثہ میں ہم سے بہترین دوست جدا ہو گئے اللہ تعالیٰ جاںبحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے اور غم برداشت کرنے کی ہمت دے ۔سیکریٹری خارجہ کا کہناتھا کہ نلترحادثہ پر پوری قوم افسردہ ہے ۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف سمیت سر تاج عزیز،وفاقی وزراء اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں