سانحہ نلتر،وزیراعظم نےجاں بحق سفیروں کی بیواؤں کو ستارہ پاکستان دینے کی سفارش کردی

سانحہ نلتر،وزیراعظم نےجاں بحق سفیروں کی بیواؤں کو ستارہ پاکستان دینے کی ...
سانحہ نلتر،وزیراعظم نےجاں بحق سفیروں کی بیواؤں کو ستارہ پاکستان دینے کی سفارش کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ نلتر میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں کی ہلاکت پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اس سانحے پر پوری قوم غم میں مبتلا ہے اور ان کی بیواؤں کو ستارہ پاکستان دینا چاہیے  ۔وزیراعظم کا دفتر خارجہ میں سانحہ نلتر پر ہونے والی تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا اس حادثے نے پاکستان کے بہت سے دوست ہم سے چھین لیے ہیں جس کا ہمیں دکھ ہے۔

وزیر اعظم پاکستان نے جاں بحق سفیروں کی بیواؤں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کے دکھ کا اندازہ ہے اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں اس نقصان کا ازالہ نہیں ہو سکتا مگر میں نے وزارت خارجہ کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی ہے  ۔سانحہ نلتر میں جاں بحق ہونے والے پائلٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی پائلٹس آخری وقت تک ہیلی کاپٹر کو قابو کرنے کی کوشش کرتے رہے اورانہوں نے اپنی جان پر کھیل کر سفارتکاروں کی جانیں بچائیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں