صولت مرزا کی اہلیہ اسلام آباد ہیں، آخری ملاقات نہ ہو سکی، کیا پھانسی تیسری بار موخر ہو گی؟

صولت مرزا کی اہلیہ اسلام آباد ہیں، آخری ملاقات نہ ہو سکی، کیا پھانسی تیسری ...
صولت مرزا کی اہلیہ اسلام آباد ہیں، آخری ملاقات نہ ہو سکی، کیا پھانسی تیسری بار موخر ہو گی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صولت مرزا کے اہلخانہ کی مچھ جیل میں آخری ملاقات کرا دی گئی ہے تاہم اس موقع پر ان کی اہلیہ نگہت مرزا کی عدم موجودگی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مچھ جیل میں صولت مرزا کے خاندان کے 18 افراد نے ملاقات کی جن میں صولت مرزا کے 4 بھائی، 2 بہنیں، 4 بھتیجے، 3 بھانجیاں اور 5 بھانجے بھی شامل تھے تاہم اس موقع پر ان کی اہلیہ نگہت مرزا کہیں نظر نہ آئیں اور بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران صولت مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اہم قدم اٹھایا ہے اور اگر موقع ملا تو مزید لوگوں کو بے نقاب کر دوں گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس بھی جاری ہے جس میں صولت مرزا کی پھانسی کی تاریخ میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر غور و حوض جاری ہے جبکہ صولت مرزا کی اہلیہ کی اسلام آباد میں موجودگی نے بھی اس امکان کو تقویت بخشی ہے کہ شائد تیسری بار صولت مرزا کی پھانسی کی تاریخ میں توسیع کر دی جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ تو وفاقی حکومت ہی کرے گی۔
واضح رہے کہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور اہلخانہ سے آخری ملاقات کے بعد انہیں کال کوٹھڑی میں بھی منتقل کیا جا چکا ہے۔ مچھ جیل انتظامیہ کے مطابق پھانسی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ڈیتھ وارنٹس کے مطابق 12 مئی کو صبح ساڑھے چار بجے صولت مرزا کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔