مسلمان شہر ی کا برطانیہ کی معروف ترین شاہراہ پر وہ اقدام جس نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا

مسلمان شہر ی کا برطانیہ کی معروف ترین شاہراہ پر وہ اقدام جس نے لوگوں کو چکرا ...
مسلمان شہر ی کا برطانیہ کی معروف ترین شاہراہ پر وہ اقدام جس نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی شہر مانچسٹر کی M60 موٹروے پر جائے نماز بچھا کر عبادت کرنے والے شخص نے پورے ملک میں تہلکہ مچادیا۔

اخبار ”دی مرر“ کے مطابق ایشٹن انڈرلائن کے قریب ایک شخص کو موٹروے پر نماز ادا کرتے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔ اس شخص کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد نارتھ ویسٹ موٹروے پولیس کی طرف سے ایک ٹویٹ جاری کی گئی جس میں لکھا تھا، ”M60 J23 Ashton-u-Lyne ہارڈ شولڈر پر ایک مرد کو جائے نماز بچھا کر عبادت کرتے دیکھا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:مرغا نہ رہا تو بیگم کی ضرورت نہیں ،عرب شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

پولیس بتائی گئی جگہ کی طرف بڑھ رہی ہے۔“ تاہم پولیس جب بتائی گئی جگہ پر پہنچی تو مذکورہ شخص وہاں موجود نہ تھا جبکہ اردگرد کے علاقے کی تلاش کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ نارتھ ویسٹ موٹروے پولیس نے تفصیلی تلاش کے بعد اپنے بیان میں کہا، ”علاقے کی مکمل تلاشی لی گئی تاہم بتائے گئے شخص کا سایہ تک نہ ملا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس