ایک اور مسلم ملک سعودی اتحاد کا حصہ بن گیا ،فوجیں پہنچ گئیں

ایک اور مسلم ملک سعودی اتحاد کا حصہ بن گیا ،فوجیں پہنچ گئیں
ایک اور مسلم ملک سعودی اتحاد کا حصہ بن گیا ،فوجیں پہنچ گئیں

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری سعودی آپریشن میں شامل ہونے کے لئے ایک اور مسلمان ملک کی افواج سعودی عرب پہنچ گئی ہیں۔

مزیدپڑھیں:خداکی قدرت خاتو ن کے جسم سے ایڈز کاوائرس بغیر کسی دوائی کے ختم ہو گیا،ماہرین ششدر رہ گئے

اخبار ”سعودی گزٹ“ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملائیشین افواج کے ہر اول دستے اتحاد میں شامل ہونے کے لئے سعودی ایئربیسز پر پہنچ گئے ہیں۔ سینیگال کی طرف سے 2100 فوجی سعودی عرب بھیجنے کے اعلان کے بعدملائیشیا سعودی اتحاد میں شامل ہونے والا بارہواں ملک بن گیا ہے۔

سعودی اتحاد کی طرف سے حوثی ملیشیا کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز 26 مارچ کو اس وقت کیا گیا جب باغیوں نے یمن کے بڑے حصوں پر قبضہ کرنے کے بعد جنوبی شہر عدن کی طرف پیش قدمی شروع کردی۔ دریں اثناءیہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ امدادی کارروائیوں کے لئے پانچ روزہ جنگ بندی کی تجویز کو حوثی باغیوں نے اتوار کے روز قبول کرلیا۔ سعودی عرب کی طرف سے جمعہ کے روز کہا گیا تھا کہ جنگ بندی کا آغاز منگل کے روز سے کیا جاسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس